ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل ایئرپورٹ سے واپس

datetime 30  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا روانگی کے ارادے سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے، تاہم اچانک اپنا سفر ملتوی کرتے ہوئے واپس بلاول ہاؤس چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو دبئی کے راستے امریکا جانا تھا، اور ان کی اور ان کے سیکیورٹی عملے کی بورڈنگ مکمل ہوچکی تھی، لیکن انہوں نے غیر متوقع طور پر دبئی جانے کا ارادہ ترک کر دیا اور ایئرپورٹ سے واپسی اختیار کرلی۔قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ بلاول بھٹو زرداری امریکا روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ دبئی میں مختصر قیام کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔ تاہم، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، انہوں نے دبئی کا سفر مؤخر کر دیا ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ امریکا روانہ ہوں گے یا نہیں اور آیا وہ صدارتی ناشتے میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…