بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

عوام کے لیے فری پلاٹ ! بڑی خبر آگئی

datetime 29  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عوام کیلئے مفت پلاٹ فراہم کرنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی، تین سے پانچ مرلہ کے پلاٹ دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔عوام کو بغیر کسی قیمت کے پلاٹ دینے کے لیے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جو ٹی او آرز طے کرے گی۔ مریم نواز نے فروری میں پنجاب میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت کی اور منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیموں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ مزید 7 اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیموں اور 1119 پلاٹوں کی ترقیاتی کام تیز کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بتایا گیا کہ 9015 گھروں کی تعمیر کے لیے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ مزید برآں، 2050 افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرض کی دوسری قسط بھی فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ “اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم کے تحت 4841 مکانات زیر تعمیر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…