ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

پراپرٹی سیکٹر میں تیزی لانے کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آنے کا امکان

datetime 28  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں پراپرٹی سیکٹر میں تیزی لانے کیلئے جلد ٹیکسز میں کمی کا اعلان سامنے آنے کا امکان ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کیلئے جائیداد کی خریدو فروخت پر عائد ٹیکس کی شرح میں کمی کا امکان ہے جبکہ فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس کی شرح بھی 4فیصد سے کم کرکے 0.5فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی پر غور کررہی ہے، البتہ پراپرٹی سیکٹر پرٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیا جائے گا جس کے بعد رئیل سٹیٹ سیکٹر کیلئے جامع پیکیج متعارف کروایا جائے گا جس کا بنیادی مقصد اس سیکٹر میں تیزی لانا ہے۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس 4فیصد سے کم کرکے 0.5فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق 10کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ ٹیکس کی شرح میں کمی کا مقصد پراپرٹی سیکٹرکے کاروبار میں تیزی لانا ہے۔ایف بی آر نے ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے تجاویز پر کام شروع کر دیا جبکہ وزیراعظم بھی ٹیکس ریٹ میں کمی کی ہدایت کر چکے ہیں جس پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے جامع پیکیج تیار کیا جارہا ہے، اگر آئی ایم ایف مان جاتا ہے تو اس صورت میں پیکیج متعارف کروادیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…