بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی 10طاقتور ترین فضائی فوج رکھنے والوں میں پاکستان بھی شامل

datetime 28  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیا کی 10طاقتور ترین فضائی فوج رکھنے والوں میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ نے دنیا کی دس مضبوط اور طاقتور ترین فضائیہ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی جس میں ان کے پاس موجودایئرکرافٹس (جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹر و دیگر امدادی جہازوں)کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

چارٹ کے مطابق امریکا دنیا میں سب سے مضبوط فضائیہ رکھنے والا ملک ہے، اس کے بعد روس اور پھر تیسرے نمبر پر روس ہے۔بھارت کا چوتھا جبکہ جنوبی کوریا کا پانچواں ، جاپان کا چھٹا اورپاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مصر دنیا میں طاقتور ترین فضائیہ کی فورس رکھنے والا دنیا کا آٹھواں ملک ہے اور یہ ترقی سے ایک درجہ بہتر ہے۔اس کے بعد ترکیہ اور پھر دسواں نمبر فرانس کا ہے۔امریکی فضائی طاقت روس، چین، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ افواج سے زیادہ ہے۔

امریکا کی فضائیہ کے پاس 5ہزار 737ہیلی کاپٹر، 1854ہیلی کاپٹر جبکہ 3ہزار 722امدادی طیارے موجود ہیں اور اس کا سالانہ بجٹ 800ارب ڈالر ہے جو عالمی فوجی اخراجات کے تقریباً چالیس فیصد کے قریب بنتے ہیں۔روس کے پاس امریکی فضائی صلاحیت کا ایک تہائی طاقت ہے، جس میں 1,554ہیلی کاپٹر، 809لڑاکا طیارے اور 610معاون طیارے ہیں۔روس کے پاس بحری بیڑا ہے جبکہ 2022میں شروع ہونے والی یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے روس کے 220طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔ چین درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آتا ہے، لیکن ملک بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ٹیکنالوجی کو تیز رفتاری سے ترقی دے رہا ہے۔

چند ہفتے قبل چین نے اپنے بیڑے میں چھٹے لڑاکا جیٹ کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جو جدید صلاحیتوں کا حامل جبکہ اس میں لوڈ کی گنجائش بہت زیادہ اور سپر سونک رفتدا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین ہوا کی رفتار جتنے لڑاکا طیارے بنانے پر بھی کام کررہا ہے۔اس کے علاوہ انڈیا کے پاس 2296جہاز و ہیلی کاپٹر، جنوبی کوریا 1576، جاپان 1459جبکہ پاکستان کے پاس 1434جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔اس کے علاوہ مصر، ترکیہ اور فرانس کے پاس بالترتیب، 1080، 1069اور 972طیارے، ہیلی کاپٹر و امدادی جہاز موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…