اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

گھر کے باہر کھڑی کار چند لمحوں میں چوری؛ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

datetime 27  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گھر کے باہر کھڑی کار چند لمحوں میں چوری کرلی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ضلع کورنگی میں ماہر چور چند لمحوں میں گھر کے باہر کھڑی کار چوری کر کے فرار ہوگئے۔ واقعہ شاہ فیصل کالونی الفلاح سوسائٹی میں پیش آیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

چوری کے واقعے کی سامنے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے چند لمحوں میں واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے۔ ایک ملزم نے انتہائی مہارت سے چند سیکنڈز میں کار کاگیٹ کھولا اور گاڑی اسٹارٹ کرلی۔ملزمان باآسانی کار لے کر فرار ہوگئے ۔شہری عتیق احمد نے کار چوری کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میںدرج کرادیا۔کار چوری کا واقعہ 24 جنوری کو پیش آیا، اس حوالے سے مدعی مقدمہ نے بتایا کہ وہ ٹرانسپورٹ ایپ کے ذریعے ٹیکسی چلاتا ہے۔شاہ فیصل کالونی پولیس نے تفتیش اے وی سی ایل کو منتقل کردی ہے، جہاں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…