بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 27  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)اپنا گھر اور اپنی چھت پانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ حکومت پنجاب نے اس کے لیے بلاسود قرض جاری کر دیا ہے۔آج مہنگائی کے دور میں ہر شخص کی خواہش ہے کہ اس کی اپنی چھت اور اپنا گھر ہو۔ لیکن بڑھتی مہنگائی ان کے خواب کی تعبیر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ تاہم پنجاب حکومت نے اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام سے متعلق بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

پنجاب حکومت نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کر دیا ہیوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو۔

”اپنی چھت، اپنا گھر” پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا اور اس میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر بلاسود قرض ملے گا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ سال 50 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے افراد کے لیے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا اعلان کیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…