ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

ٹرمپ کے ایک دستخط سے میکسیکو اور کینیڈا میں کساد بازاری کا خطرہ، لیکن امریکیو‌ں کو اس سے کیا نقصان ہوگا؟

datetime 25  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہی دستخط کے ذریعے امریکہ کے قریبی ہمسایہ ممالک میکسیکو اور کینیڈا کو شدید معاشی بحران میں دھکیل سکتے ہیں۔سی این این پر شائع ہونے والے ایک تجزیے کے مطابق ٹرمپ نے یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ یکم فروری کو میکسیکو اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ اقدام سرحدی سلامتی کے حوالے سے ان کے تحفظات کے باعث کیا جا سکتا ہے۔ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف عائد کرنے سے شمالی امریکہ کی معیشت میں تجارتی جنگ چھڑ سکتی ہے، جو دہائیوں سے قائم نازک سپلائی چینز کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

معیشت دانوں کے مطابق یہ فیصلہ کینیڈا اور میکسیکو کو فوری طور پر کساد بازاری کی جانب دھکیل سکتا ہے جب کہ امریکی صارفین کو گاڑیوں، پٹرول اور دیگر درآمدی اشیاء کے بڑھتے ہوئے دام برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔ ماہر معیشت جو بروسیلاس کے مطابق “یہ ایک حقیقی تجارتی جنگ ہوگی، جس کے نتیجے میں ملازمتیں ختم ہوں گی اور لوگ اپنے گھر کھو دیں گے۔”اگر کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کیے گئے تو امریکی صارفین کو گاڑیوں کی قیمت میں اوسطاً تین ہزار ڈالر اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کینیڈا سے درآمد کیے جانے والے تیل پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکہ میں پٹرول کی قیمت 20 سے 50 سینٹ فی گیلن تک بڑھ سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق میکسیکو کی معیشت ٹیرف کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوگی کیونکہ اس کی معیشت کا 25 فیصد حصہ امریکہ کو برآمدات پر مبنی ہے۔کینیڈا اور میکسیکو ممکنہ طور پر امریکہ کی اس تجارتی پالیسی کے خلاف جوابی اقدامات کریں گے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ “ہر آپشن زیر غور ہے۔” کینیڈا پہلے ہی امریکی اشیاء پر ٹیرف کی ایک طویل فہرست تیار کر رہا ہے جس میں سٹیل، جوس، پالتو جانوروں کی خوراک اور الکوحل کے مشروبات شامل ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…