جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا

datetime 23  جنوری‬‮  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہاکہ حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا لیکن کوئی اعلان نہیں ہوا لہٰذا بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج تک کمیشن نہیں بنا اس لیے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، بانی پی ٹی آئی سے میری اور باقی وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایا لہٰذا مذاکرات ختم کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اعلان کرتی لیکن ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد شروع کریں گے، ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور آزاد عدلیہ اور 26ویں ترمیم کے خلاف کوشش کریں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں ہمیں کسی بیرون ملک کی مدد کا انتظار نہیں ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…