منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کردی گئی

datetime 23  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے رواں سال سیاحت کے لیے دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی ہے۔دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی اس فہرست میں پاکستان کا ‘گلگت بلتستان’ 20 ویں نمبر پر ہے۔

بی بی سی کے صحافیوں، اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم، سسٹین ایبل ٹریول انٹرنیشنل اور ایسی ہی دیگر تنظیموں کی بصیرت کے ساتھ تیار کی گئی اس فہرست میں دنیا بھر سے پائیداری اور ماحول سے متعلق سیاحت کو ترجیح دینے والے مقامات کو شامل کیا جاتا ہے۔بی بی سی کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ذمے دارانہ سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں نے پاکستان کو اس فہرست میں جگہ دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 2023ئ میں ملک کے پہلے قومی سیاحتی برانڈ ‘سلام پاکستان’ کا آغاز کر کے سیاحوں کے لیے آن لائن ویزے کی سہولت فراہم کی جس کے بعد ملک میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔گلگت بلتستان، جسے ‘جنت کا دروازہ’ بھی کہا جاتا ہے، اپنی سر سبز وادیوں، قدیم جھیلوں اور برفانی آبشاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔اس خوبصورت علاقے کے منفرد اور پرکشش مقامات میں وادی? ہنزہ کے خوشبودار چیری کے پھول، خوبانی کے باغات، یونیسکو کی فہرست میں شامل دیوسائی کے میدانی علاقے اور شنگریلا کی آئینے جیسی جھیلیں شامل ہیں۔

اس علاقے کی ثقافت اور یہاں موجود قدرتی عجائبات اسے عالمی مہم جوئی کے لیے ایک بہترین مقام بناتے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی گلگت بلتستان کو اس سال سیاحت کے لیے دنیا کے 25 بہترین مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔اس سے قبل برطانوی اخبار ‘فنانشل ٹائمز’ نے جب دنیا کے 50 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی تو اس میں بھی گلگت بلتستان کو شامل کیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…