اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں سکھ فار جسٹس کے گرپتونت سنگھ پنوں کی شرکت

datetime 22  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔عرب ٹی وی کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران گرپتونت سنگھ پنوں نے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے اور ایک خصوصی بیان ریکارڈ کرایا۔گرپتونت سنگھ نے اس موقع پر سکھوں کے لیے خالصتان ریفرنڈم ووٹر رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنڈم سکھ برادری کو کشمیر سے کنیا کماری تک حق خود ارادیت استعمال کرنے کے قابل بنائے گا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت میں سکھوں کو اپنی شناخت، مذہب اور آزادی کے وجود کے لیے خطرات کا سامنا ہے۔ان کے مطابق 20 ملین سکھ مودی حکومت کے جابرانہ اقدامات کے تحت محاصرے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھ برادری مودی حکومت کے مظالم کا مقابلہ کرے گی اور اپنے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی۔گرپتونت سنگھ نے واضح کیا کہ سکھوں کے لیے واحد حل ایک آزاد سکھ وطن ہے، جہاں وہ آزادی سے اپنی مذہبی اور سیاسی خواہشات کی تکمیل کر سکیں۔

ان کے مطابق، خالصتان ریفرنڈم ایک عام انتخاب نہیں بلکہ بھارتی ظلم سے آزادی کی شناخت ہے۔صدر ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں بال روم ڈنر کے دوران گرپتونت سنگھ پنوں نے دنیا کے سامنے سکھوں کے مسائل اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری اپنے مقصد کے حصول کے لیے عالمی سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…