کراچی (نیوزڈیسک) موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات نجکاری میں تاخیر کی وجہ سے متاثر ہوئی ۔موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد کارکردگی کو بڑھانا ہے جس سے لوڈشیڈنگ اور گردشی قرضوں میں کمی آئے گی ۔موڈیز کے مطابق توانائی کے شعبے میں نجکاری میں تاخیر سے سرمایہ کاری بھی متاثر ہوئی ہے ۔ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات آئی ایم ایف پروگرام کے ابتدا میں شروع کی گئی ۔