منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نیو گوادرانٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح،کراچی سے آئی پہلی پرواز لینڈ کر گئی

datetime 20  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر (این این آئی)سی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح کر دیا گیا جس کے لیے کراچی سے پہلی پرواز ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر خواجہ آصف اور چین کی اہم شخصیات نے مسافروں کا استقبال کیا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 پہلی پرواز ہے جس نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ کراچی سے اس پرواز کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی تھی اور پرواز پی کے 503 صبح 9 بج کر 15 منٹ کے بجائے 10 بجے روانہ ہوئی تھی جس نے 11 بج کر 11 منٹ پر لینڈ کیا۔

کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ایئر پورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا گیا۔اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب بھی منعقد ہوئی۔فلائٹ ریڈار پر نیو گوادر ایئر پورٹ کے مقام کو ٹیگ کیا گیا، اس کے ساتھ ہی فلائٹ ریڈار پر پرانے گوادر ایئر پورٹ کے مقام سے ایئر پورٹ ٹیگ ہٹا دیا گیا ہے۔گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہے جو 430 ایکڑ پر گوادر شہر سے 26 کلومیٹر دور گورنڈانی کے مقام پر قائم کیا گیا ہے۔ نیو گوادر ایئر پورٹ کا ایک ہی رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے جس میں بڑے ہوائی جہاز کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش ہے۔لگ بھگ 50 ارب روپے مالیت سے تعمیر کردہ گوادر ایئرپورٹ پر ایئر بس اے 380 اور بوئنگ 747 جیسے بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔

نیو گوادر ایئر پورٹ کا علامتی افتتاح 14 اکتوبر 2024ء کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیا تھا تاہم ایئر پورٹ پر پروازوں کی باقاعدہ لینڈنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔نیو گوادر ایئرپورٹ پر ایئر بس اور بوئنگ طیارے لینڈ کر سکیں گے، 430 ایکڑ پر مشتمل گوادر ایئرپورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔نیو گوادر ایئرپورٹ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، ایئرپورٹ پر جدید سکیورٹی اور مسافروں کو سہولتیں دستیاب ہوں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…