جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ویرات کوہلی کے ریسٹورینٹ پر ایک بھْٹے کی قیمت ”1500” روپے!

datetime 16  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)خراب فارم پر تنقید کا شکار ویرات کوہلی اب اپنے ریسٹورینٹ پر ایک بھٹے کی ہوشربا قیمت کے باعث سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بن گئے ہیں۔مکئی جس کو عرف عام میں ”بھٹا” کہا جاتا ہے کی قیمت انتہائی کم ہوتی ہے جو عموماً 100 روپے فی کلو تک میں فروخت ہوتے ہیں اور ایک کلو میں 8 سے 10 بھٹے آتے ہیں یوں ایک بھٹا 15 روپے تک میں پڑتا ہے۔

تاہم بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی جو کرکٹ کھیلنے کے ساتھ کئی بزنس کر کے اپنی دولت میں دن دوگنی رات چوگنی اضافہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کے ریسٹورینٹ میں ایک بھٹا 525 بھارتی روپے (پاکستانی لگ بھگ 1500 روپے) میں فروخت ہو رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھٹے کی یہ حیران کن قیمت اس وقت منظر عام پر آئی جب سامنے آئی جب حیدرآباد دکن کی ایک طالبہ نے سوشل میڈیا پر بھٹے کی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ انہوں نے فوڈ چین ”ون ایٹ کمیون” کے مینیو میں درج 525 روپے مالیت کی ایک ڈش ”پیری پیری کارن ربز” کا آرڈر کیا اور جب وہ سامنے آئی تو حیران رہ گئی کہ پلیٹ میں بھْٹے کے چند ٹکڑے رکھے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر کو دیکھیں تو بھٹے کے چند ٹکڑوں کے ساتھ چٹنی رکھی ہوئی ہے اور اس کو ہری پیاز سے گارنش کیا گیا ہے۔مذکورہ فوڈ چین ون ایٹ کمیون میں ویرات کوہلی شریک ملکیت رکھتے ہیں۔مذکورہ طالبہ نے اس پوسٹ کے ساتھ اپنے 525 روپے ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔اکثر صارفین نے اس بل کو پیش کی گئی چیز کے مقابلے میں بہت زیادہ قرار دیا جبکہ کئی ایسے صارفین بھی ہیں جو ریسٹورینٹ کے حق میں بولے اور کہا کہ فینسی ریسٹورینٹ میں پیش کی جانے والی چیز سے زیادہ وہاں کے ماحول، سروس کے پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔ایک صارف تو انتہائی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو آرڈر کرنے سے قبل پوری معلومات لینی چاہیے تھیں، اب رونا بند کریں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…