جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل 10: بڑے کرکٹرز جو ڈرافٹ میں منتخب نہ ہو سکے

datetime 14  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لاہور میں ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ میں کئی بڑے نام ایسے تھے جو کسی فرنچائز کا حصہ نہیں بن سکے۔ پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کے خواہش مند غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے خود کو رجسٹرڈ کروایا تھا، لیکن ان میں سے کچھ کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔

ان کھلاڑیوں میں کوپر کانوولی، ڈینیل سیمز، جیسن بہرینڈروف، مارک اسٹیکیٹے، موئیسز ہینریکس، ولیم سدرلینڈ، مستفیض الرحمان، جو کلارک، لوری ایونز، تیمال ملز، عمران طاہر، ریضا ہینڈرکس، تبریز شمسی، چرِتھ اسالنکا اور ایون لیوس شامل تھے۔پاکستانی کرکٹر سرفراز احمد نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی اختیار کی تھی اور ڈرافٹ کا حصہ بنے تھے، لیکن انہیں کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔ تاہم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کو ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔مزید برآں، ٹم ساؤتھی، جیسن روئے، ایلکس ہیلز، عثمٰن خواجہ، شکیب الحسن، جمی نیشم، احسان اللہ، مجیب الرحمان، ایشٹن ایگر اور کرس لین جیسے بڑے نام بھی پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں شامل ہونے کے باوجود کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…