منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں، بنی گالہ منتقلی کی پیشکش نہیں کی، خواجہ آصف

datetime 11  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں، پی ٹی آئی کا ملک کو نقصان پہنچانے کا ہر حربہ ناکام ہوا، معاشی اشاریے آج بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو جیل سے بنی گالہ یا کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے، میں عدلیہ سے تعلق رکھتا ہوں نہ جوتشی ہوں کہ کوئی پیشگوئی کر سکوں، حکومت کی کوشش ہے کسی طرح سیاسی استحکام لایا جائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو نظر بند کرنے یا کہیں اور منتقل کرنے کے حوالے سے دعوے پی ٹی آئی والے خود ہی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لے آئیں اور یورپ کے لیے پروازیں بحال ہوئی ہیں، فلائٹس کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی، برطانیہ کے لیے بھی جلد پروازیں چلائی جائیں گی، شمالی امریکا تک یہ سلسلہ شروع کریں گے، 19 یورپی شہروں تک فلائٹس آپریٹ کی جائیں گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ میں جو پیداوار ہوتی ہے برآمد کی جاتی ہے، اس شہر کو بانڈڈ سٹی قرار دیا جانا چاہیے، یہاں بزنس کمیونٹی نے ایئرپورٹ بنایا، شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ اور نواز شریف نے بطور وزیراعظم سیالکوٹ کے لیے قابل فخر کردار ادا کیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…