ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی کوچ نے ذلت آمیز شکست کا غصہ 19 سالہ کرکٹر پر نکال دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا کیلئے ڈیبیو کرنے والے سیم کونسٹاس کو سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز جسپریت بمراہ سے الجھنے پر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری بارڈر گواسکر سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 19 سالہ کونسٹاس بھارتی بالر جسپریت بمراہ کیساتھ تلخ کلامی کرتے نظر آئے تھے جس نے بمراہ کو طیش دلادیا تھا تاہم عثمان خواجہ نے معاملے کو حل کیا۔

انہوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ سے 19 سالہ سیم کونسٹاس کی جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ نہایتی نامناسب تھا، انہیں کوئی حق نہیں کہ وہ بیچ میں بولے، البتہ امپائر اور عثمان خواجہ کا مسئلہ تھا۔قبل ازیں ویرات کوہلی ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے انہیں کندھا مار کر الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔واقعہ کے وائرل ہونے کے بعد دی ویسٹ آسٹریلیا نامی اخبار نے ‘مسخرہ کوہلی’ کی ہیڈلائن درج کی، جس پر بھارتی سپورٹرز اور فینز بھڑک اْٹھے تھے۔بعدازاں اخبار نے اگلے روز اپنے 19 سالہ کرکٹر سیم کونسٹاس کی تصویر لگائی اور فوٹو کے کیشپن پر نامناسب الفاظ کا انتخاب کیا، ویرات آئی ایم یور فادر (یعنی کوہلی میں تمہارا باپ ہوں)۔دوسری جانب سڈنی ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کھیلنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے ہاتھوں 1ـ3 سے کراری شکست کا بھی منہ دیکھنا پڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…