اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ایک تحقیق کے مطابق برطانوی والدین اور بچوں کے درمیان برقی آلات کے روزانہ استعمال پر 8 ملین دلائل پر بحث ہوتی ہے۔ جھگڑے کی وجہ والدین کے لیے پریشانی ہے کہ بچے حد سے زیادہ کمپیوٹر اور ٹیبلٹس استعمال کررہے ہیں۔ والدین کے سادہ انٹرنیٹ کنٹرول نظام ”ہوم ہالو“ پر لوئس فیلپس کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ انکے بچوں کا زیادہ وقت گزارنا خطرناک ہے۔البتہ ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ نوجوان اپنے موبائل فون اور ٹیبلٹس کے ساتھ چپکے رہتے ہیں۔ فیلپس نے مزید کہا کہ والدین اس خطرے کو سمجھتے ہیں مگر وہ بے بس ہیں۔نصف سے زائد والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کے گھر آنے کے بعد کتاب کی بجائے سمارٹ فون اور ٹیبلٹس استعمال کرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ہر 2 میں سے 1 والدین اپنے بچوں کی ٹیکنالوجی کے استعمال کی عادت سے فکر مند ہے جبکہ 49 فیصد والدین پریشان ہیں کے ان کے بچے خطرے میں ہیں۔ہوم ہالو کے مطابق والدین کے چڑچڑا پن کی سب سے اہم وجہ بچوں کے انٹر نیٹ استعمال کرتے ہوئے انہیںنظر اندازکرنا ہے۔ماہر نفسیات ہانی لانگکیسٹر جیمز کا کہنا ہے کہ خاندان کے افراد اور رشتوں کے درمیان ٹیکنالوجی کا بے دریغ استعمال ایک خطرہ ہے۔