منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

مشہور نیپالی چائلڈ سنگر نوعمری میں انتقال کرگئے

datetime 3  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو (این این آئی)نیپال سے تعلق رکھنے والا کم عمر گلوکار سچن پریار 15سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔گلوکار سچن پریار نے اپنے گانے اوتھا کھولرا سے بے پناہ شہرت سمیٹی تھی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 15سالہ سچن کی کھٹمنڈو کے تریبھون یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔جاری بیان میں ہسپتال نے تصدیق کی کہ سچن پریار صحت کے مختلف مسائل کیلئے 5سال سے زیادہ عرصے سے وہاں علاج کروا رہے تھے۔سچن کو پیدائشی سہ رخی وینٹریکولرسسٹ کی تشخیص ہوئی تھی اور اس حالت کو سنبھالنے کیلئے ان کی نیورو سرجری ہوئی تھی، اس کے علاوہ وہ ذیابیطس کے بھی شکار تھے جس کی وجہ سے انھیں روزانہ دئواں کی ضرورت تھی۔

پریار کو 28 دسمبر کو شدید بخار، دورے اور مدہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا تھا ان کی حالت تیزی سے خراب ہوتی گئی جس کے نتیجے میں نمونیا، متعدد اعضاء کی خرابی، گردے کی شدید چوٹ، انسیفالوپیتھی، شدید انفیکشن اور خون بہنے کی خرابی جیسی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔پیڈیاٹرک آئی سی یو میں انتہائی نگہداشت، وینٹی لیٹر سپورٹ، اینٹی بائیوٹکس اور خون کی منتقلی کے باوجود سچن کی صحت بگڑ گئی۔ ہسپتال میں داخل ہونے کے پانچویں دن شدید پلمونری خون بہنے کی وجہ سے آکسیجن کمی اور اس کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا۔پریار نے کئی قابل ذکر پروجیکٹس میں اپنی آواز اور اداکاری کا ہنر دیا تھا جس میں گانا بار کو چھانلے بھی شامل تھا جس میں راجیش ہمل کیساتھ گلوکارہ کملا گھمیرے، کرونا رائے، اور گووندا پاوڈل شامل تھے۔ان کی وجہ شہرت گانا اوتھا کھولرا ہے جس کی میوزک ویڈیو میں ان کی گلوکاری اور اداکاری دونوں کی مہارتوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو 2 جنوری تک یوٹیوب پر 19ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…