کراچی (این این آئی)سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے اپنے موقف پر شاندار انداز میں اسمارٹ طریقے سے کھیلا ہے۔سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ سے بورڈ کو سپورٹ ملتی ہے، فخر زمان کو ٹیم میں ضرور ہونا چاہیے، آج کے دور میں لوکل ٹورنامنٹ کرانا آسان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے۔اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کردار قابل رشک رہا۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل بنیادوں پر کرکٹ مقابلوں کا انعقاد ہو، بھارت کے خلاف کھیل کر آپ اچھے اور بڑے پلیئر بنتے ہیں، جب آپ بڑی ٹیموں سے کھیلتے ہیں تو فائدہ ہوتا ہے۔سینئر بیٹر فخر زمان کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینئر بیٹرایک اچھے کھلاڑی ہیں اور ان کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں ضرور شامل ہونا چاہیے۔