اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

اسٹیو اسمتھ نے یونس خان اور برائن لارا کا ریکارڈ برابر کردیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن (این این آئی)آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر یونس خان اور برائن لارا کا ریکارڈ برابر کردیا۔میلبرن میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم 474 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جواب میں بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 197 گیندوں پر 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 13 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 34 سنچریاں بنانے والے 11 بیٹر بن گئے ہیںآسٹریلوی بیٹر نے 34 سنچریاں اسکور کرکے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر یونس خان اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا، سنیل گواسکر اور مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں 51 سنچریاں اسکور کرکے بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ اور سابق بھارتی بیٹر راہول ڈریوڈ نے 36، 36 سنچریاں بنائی ہیں۔واضح رہے کہ اسمتھ نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ شاندار 112 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا ٹوٹل 474 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے ہیں اور انہیں ا?سٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے 310 رنز درکار ہیں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…