اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

مہنگائی میں مسلسل اضافے کا رجحان، حالیہ ہفتے 17 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

datetime 27  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ نہ رک سکا، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.80 فیصد اضافہ ہواہے اور سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 4.64 فیصد سے بڑھ کر5.08 فیصد ہوگئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے میں 17اشیاء مہنگی اور 10 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں20.75 فیصد،چکن کی قیمتوں میں 22.47 فیصد، چینی2.19فیصد، بیف 0.69 فیصد،سرسوں کا تیل 0.69 فیصد، کوکنگ آئل0.74فیصد، ایل پی جی 0.18فیصد،جلانے والی لکڑی 0.95 فیصد اورگھی کی قیمتوں میں0.91 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دال چنا کی قیمتوں میں0.78فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 1.28 فیصد، پیازکی قیمتوں میں8.13فیصد،آلو 2.38 فیصد،انڈے 0.30فیصد،کیلا 0.68 فیصد، اور ٹوٹاچاول کی قیمتوں میں0.15فیصد کمی واقع ہوئی۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.69فیصداضافے کے ساتھ 5.10 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.78 فیصداضافے کے ساتھ 5.09 فیصد رہی۔ 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.76فیصد اضافے کے ساتھ5.22فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.82 فیصداضافے کے ساتھ4.98 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح0.81 فیصداضافے کے ساتھ 5.09فیصد رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…