ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

سدندرا کلرکرنی کا منہ کالا کرنے پر بھارتی اداکارہ عرشی خان میدان میں آگئیں

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے ابزرور ریسرچر فاﺅنڈیشن کے چیئر مین سدندرا کلرکرنی کا منہ کالا کرنے پر بھارتی اداکارہ عرشی خان میدان میں آگئیں ۔انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ میں پاکستان کی حامی ہوں ،اس بات پر کوئی میرا منہ کالا کر کے دکھائے ۔سدندرا کلرکرنی نے خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی ممبئی میں منعقد کرائی جس پر شیو سینا کے کارکنوں نے ان کا منہ کالا کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عرشی خان نے اس معاملے پر شیو سینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا کی جانب سے غلام علی خان کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں ۔آرٹ ،میوزک اور ثقافت کی کوئی حدود نہیں ہوتیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی آپس میں بھائی بھائی ہیں ،دونوں ملکوں کی ثقافت ایک جیسی ہے ۔ایک دوسرے سر لڑنے کے بجائے ہمیں ایک قوم بن کر دنیا پر راج کرنا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جانب کے رہنماﺅں کی وجہ سے مسائل پیدا ہو تے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…