نئی دہلی (این این آئی)پاکستان کی قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صائم ایوب ماضی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کررہا ہے، جس میں صائم ایوب کی ماضی میں بھارت میں ہونے والے انڈر 15 ٹورنامنٹ کے بعد نجی ٹی وی شو میں کی گئی ایک گفتگو سنی جاسکتی ہے۔
بلے باز نے اس ٹورنامنٹ میں 5 میچز کے دوران 250 رنز بنائے تھے اور ایک میچ میں مین آف دی میچ بھی قرار پائے تھے۔صائم کا وائرل ویڈیو میں کہنا تھا کہ میں نے ٹورنامنٹ کیلئے بہت محنت کی تھی، بیٹنگ بھی اچھی کی تھی، اسی کا صلہ ملا ہے۔ویڈیو کلپ میں بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک میچ میں 80 رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے سنچری مکمل نہ ہوسکی، تاہم ٹورنامنٹ کے 5 میچز میں 250 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو کلین سوئیپ کردیا اور اس جیت میں بائیں ہاتھ کے بلے بازصائم نے بنیادی کردار ادا کیا۔