لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان ریلویز نے موسمِ سرما میں ٹرینوں کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے جس کا اطلاق 15اکتوبرسے ہوگا۔ عوام ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب ، بہاو ¿الدین زکریا ایکسپریس کو گھوٹکی اور موسیٰ پاک ایکسپریس کو خانیوال سٹیشن پر سٹاپ کی اجازت دی گئی ہے۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا چھب ریلوے سٹیشن پر ، پشاور تا کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کا دوڑ ریلوے سٹیشن پر، سندل ایکسپریس کے ٹاٹے پور، ریاض آباد، کوٹ عباس شہید ریلوے اسٹیشنوں پر سٹاپ ختم کردیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کا چکلالہ اسٹیشن پر سٹاپ مستقل کردیا گیا ہے جبکہ بعض ٹرینوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پشاور سے خیبر میل شب10:30بجے کی بجائے10:00بجے روانہ ہواکرے گی، کوئٹہ سے اکبر ایکسپریس09:30بجے کی بجائے 09:45بجے صبح، جعفر ایکسپریس08:30بجے کی بجائے09:00بجے صبح، لاہور سے بد رایکسپریس 07:15بجے شام کی بجائے 06:15بجے ، فیصل آبادسے غوری ایکسپریس03:30بجے سہ پہر کی بجائے 03:10بجے روانہ ہوگی۔ ملتان سے موسیٰ پاک رات12:30بجے کی بجائے شام 04:00بجے اور لاہور سے شام 06:00بجے کی بجائے رات12:30بجے روانہ ہوگی۔ ملتان سے مہر ایکسپریس شام 04:15کی بجائے04:30بجے ، لالہ موسیٰ سے چناب ایکسپریس شام 04:00بجے کی بجائے سہ پہر 03:30بجے، بدین ایکسپریس حیدرآباد سے 05:10بجے شام کی بجائے 04:30بجے سہ پہر اور بدین سے صبح 06:00بجے کی بجائے 07:15بجے روانہ ہوا کرے گی۔ وارث شاہ فاسٹ ٹرین لاہور سے 12:15بجے دِن کی بجائے 12:30بجے اور شورکوٹ کینٹ سے شام 04:00بجے کی بجائے 04:30بجے شام، راولپنڈی پسنجر ٹرین راولپنڈی سے صبح 07:30بجے کی بجائے 08:30بجے صبح اور 353UPپسنجر ٹرین سرگودھا سے دِن 11:00بجے کی بجائے 10:30بجے دِن روانہ ہواکرے گی۔ کراچی تا پشاور جانے والی خیبر میل ٹرین کا راولپنڈی سٹاپ کا دورانیہ 25منٹ سے بڑھا کر 30منٹ کردیا گیا ہے۔