ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

تیسرا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین صفر سے وائٹ واش کردیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42 اوورز میں 271 رنز ہی بنا سکی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹاپ اسکورر کلاسن رہے ، انہوں نے 43 بالز میں 81 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوربن بوش 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے سفیان مقیم نے 52 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کے سنچورین صائم ایوب نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد حسنین بھی ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔ اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹوں پر 308 رنز بنائے، میچ بارش سے متاثر ہونے کے بعد 47 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔پاکستانی اوپنر صائم ایوب سنچری بنانے میں کامیاب رہے، وہ 94 گیندوں پر 101رنز بنانے میں کامیاب رہے، اپنی اننگز میں انہوں نے 13 چوکے، 2 چھکے لگائے، اس ون ڈے سیریز میں اْن کی یہ دوسری تین ہندسوں کی اننگز ہے۔اسٹار بیٹر بابر اعظم اور کپتان محمد رضوان بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللّٰہ شفیق نے مسلسل تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ قومی اوپنر عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر صفر پر ا?ؤٹ ہوئے۔ تاہم دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور صائم ایوب نے 114 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ بابر 71 گیندوں پر 52 رنز بنانے کے بعد 115 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوگئے، لیکن وکٹ کی دوسری جانب موجود صائم ایوب نے کپتان محمد رضوان کے ہمراہ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور 93 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ اس دوران صائم ایوب نے سیریز میں دوسری جبکہ اپنے کیریئر کی تیسری سنچری بنا ڈالی۔ وہ 208 کے مجموعے پر 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انکی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، نائب کپتان سلمان آغا کے 48 اور طیب طاہر کے 28 رنز کے ساتھ پاکستان نے 308 رنز بنالیے۔ رابادا نے تین، مارکو ینسین اور فوٹیون نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…