اسلام آباد (این این آئی)شریعت اپیلیٹ بینچ کے جج جسٹس قبلہ ایاز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اسلامک یونیورسٹی کے انتظامی امور پر خط لکھ دیا ہے۔جسٹس قبلہ ایاز نے خط میں قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کے کنڈیکٹ اور کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر مختیار احمد کو یونیورسٹی معاملات میں بہتری کے لیے قائم مقام ریکٹر بنایا گیا لیکن ڈاکٹر مختار احمد کا بورڈ آف گورننگ اجلاس میں رویہ قابل افسوس ہے، بورڈ آف گورننگ اجلاس کے میٹنگ مینٹس تیار نہیں ہوئے۔خط کے متن کے مطابق بورڈ آف ٹرسٹی کا آئندہ اجلاس جدہ میں رکھا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ فیصلے کے برعکس یونیورسٹی کے نئے صدر کے انتخاب کا امکان ہے۔جسٹس قبلہ ایاز کی جانب سے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی بطور ممبر بورڈ آف ٹرسٹی یونیورسٹی کے معاملات کی رپورٹ منگوائیں۔