منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

افریقا کیخلاف 50 وکٹیں! شاہین نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف وسیم اکرم کا 48 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل 27 اننگز میں حاصل کیا، انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 50 وکٹیں حاصل کرکے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے 25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں، فاسٹ باؤلر نے پہلے میچ میں ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاد رہے کہ وسیم اکرم نے جنوبی افریقا کے خلاف 31 اننگز کھیل کر 48 وکٹیں حاصل کی تھیں، وسیم اکرم تیسرے نمبر پر تھے، اب ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی نے لے لی ہے۔سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس 43 اننگز میں 82 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سعید اجمل 36 اننگز میں 65 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…