منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت کا بڑا اقدام، مختلف ممالک میں ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے برآمدات اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے تجارتی ڈپلومیسی میں تیزی لانے کے لیے مختلف ممالک میں ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق ملکی برآمدات اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے تجارتی سفارتی کاری تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے تحت ملائیشیا، چین، سعودی عرب، ایراق اورعمان میں ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یورپ میں ہنگری اور یونان کے لیے بھی تجارتی افسران کی خدمات لی جائیں گی، افریقہ میں تنزانیہ اور موزمبیق کے لیے بھی ٹریڈ افسران تجارت بڑھانے کے لیے تعینات ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے نئی ٹیرف لائن پر بھی کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق چین میں ٹریڈ افسران کے ساتھ سپورٹ افسران کی تعیناتی بھی زیر غور ہے، اسی طرح دیگرتمام اہم ممالک میں کمرشل افسران کی تقرری کی راہیں ڈھونڈی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 24ـ2023 میں برآمدات 30 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال پاکستان کی درآمدات 53 ارب 10 کروڑ ڈالر رہیں، اس لحاظ سے ملک کا تجارتی خسارہ 5.4 ارب ڈالرز کی کمی سے 22.5 ارب ڈالرز تک آگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی برآمدات میں 13.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اورپاکستان کی مجموعی طور پر درآمدات میں 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…