جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

عائشہ آفریدی نے شاہد آفریدی سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

datetime 17  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ عائشہ آفریدی نے حالیہ انٹرویو میں سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے کسی بھی قسم کے تعلق کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ایک مقامی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران میزبان ایاز سموں نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ شاہد آفریدی کی رشتے دار ہیں؟ اس پر عائشہ نے کہاکہ میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں، لوگ مجھ سے بار بار یہ سوال کرتے ہیں، لیکن میں یہی جواب دیتی ہوں کہ میں عائشہ آفریدی ہوں اور میرا ان سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کا تعلق ایک پٹھان خاندان سے ہے، اور شوبز میں قدم رکھنے کے لیے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ “ہمارے خاندان میں شوبز کا کوئی رواج نہیں، مجھے شوبز میں آنے کے لیے گھر والوں کو منانے میں بہت دقت ہوئی۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک اداکارہ ہونے کے باوجود اپنے خاندان میں زیادہ اہمیت نہیں رکھتیں اور یہ ان کی روایتی پٹھان فیملی کی عکاسی کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…