جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)کمشنر کراچی اور کنٹرولر جنرل پرائیسز اینڈ سپلائیز سید حسن نقوی نے آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق فلور ملوں کے ڈھائی نمبر فی کلو ریگولر آٹے کی ریٹیل قیمت 94روپے کلو مقرر کی گئی ہے جو گزشتہ سرکاری قیمت 98 روپے سے 4 روپے کم ہے۔ہول سیل آٹے کی قیمت 90 روپے مقرر کر دی جو سابقہ ہول سیل قیمت 93 روپے سے تین روپے کم ہے۔

اسی طرح ایکس فلور ملز ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 87روپے کلو مقرر کر دی گئی جو سابقہ سرکاری قیمت 90 روپے سے تین روپے کم ہے۔فائن چکی آٹے کی فی کلو ایکس مل قیمت 92روپے مقرر کر دی گئی جبکہ ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 95روپے کلو مقرر کر دی گئی۔ ریٹیل فائن آٹے کی قیمت 99 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ چکی کے آٹے کی قیت فی کلو 115 روپے مقرر کر دی گئی جو سابقہ قیمت 123 روپے کے مقابلے میں 8 روپے کلو کم ہے۔

سرکاری قیمت کے مطابق فائن آٹے کی قیمت میں مئی 2024 کے مقابلے میں 18 روپے کی کمی آچکی ہے اور فائن آٹا 117 روپے کی سرکاری قیمت سے اب 99 روپے کلو پر آچکا ہے تاہم شہر بھر میں نان بائی بدستور روٹی کی قیمت 20 سے 25 روپے اور چپاتی کی قیمت 12 سے 15 روپے وصول کر رہے ہیں جبکہ بیکری آئٹمز ڈبل روٹی، بن، پاپے، بسکٹ اور دیگر آئٹمز کی قیمت میں بھی کوئی کمی نہیں آسکی۔نئے نوٹیفکیشن میں کمشنر کراچی نے وارننگ دی ہے کہ دکاندار اور آٹا فروش سرکاری قیمت کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کریں، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…