راولپنڈی(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اپنے پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے تاہم انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا اور وہ گیٹ نمبر5 کے باہر پروٹوکول کے ہمراہ موجود رہے۔ بعد ازاں جیل عملے نے علی امین کو آگاہ کیا کہ ابھی ملاقات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالا جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوئے۔