جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

یکم جنوری تک جو پٹواری اپنے متعلقہ حلقوں میں شفٹ نہ ہواسے عہدے سے ہٹایا جائے،علی امین گنڈاپور

datetime 14  دسمبر‬‮  2024 |

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ہفتہ کے روز اپنے دورہ ایبٹ آباد کے دوران کمشنر ہزارہ ڈویژن کے دفتر میں 99 نکاتی عوامی ایجنڈے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام اورہزارہ ڈیژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کو 99 نکاتی عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے عوامی ایجنڈا پر عملدرآمد کو مزیر بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کی سطح پر ڈپٹی کمشنرز خود کھلی کچہریاں منعقد کریں جبکہ اضلاع کے دیگر مقامات پر اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر حکام کھلی کچہریاں باقاعدگی سے منعقد کریں۔

ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اپنے دفاتر میں عوام سے ملاقات کیلئے روزانہ کم سے کم ایک گھنٹہ مقرر کریں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ڈویژن میں ہونے والی غیر قانونی مائننگ اور کرش پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور غیر قانونی کرش پلانٹس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے ڈویژن میں واقع تمام غیر رجسٹرڈ گوداموں کو یکم جنوری تک رجسٹر کرنے اور پٹواریوں کے دفاتر متعلقہ حلقوں میں منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ یکم جنوری تک جو پٹواری اپنے متعلقہ حلقوں میں شفٹ نہ ہوں انہیں عہدوں سے ہٹایا جائے۔ تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کریں اور ان جائزہ اجلاسوں میں متعلقہ منتخب عوامی نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے عوامی مسائل سے متعلق آگہی کیلئے سرکاری حکام اور پارلیمنٹیرینز کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی اسکیموں سے متعلق عوامی آگہی اور پبلک فیڈ بیک کیلئے سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال عمل میں لائیں۔

ترقیاتی منصوبے عوام کے ٹیکس کے پیسے سے چلتے ہیں ، عوام کو ان کی اونرشپ لینی ضروری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی ٹیم بن کر ترقیاتی منصوبوں کے معیار کی نگرانی کریں اور غیر معیاری کام کی صورت میں نشاندہی کریں حکومت ایکشن لے گی۔عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بڑھایا جائے ، عوامی حمایت کے بغیر کوئی کام بھی ممکن نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ دکانوں اور دیگر مراکز کے معائنے کیلئے متعلقہ محکموں پر مشتمل ایک ہی ٹیم وزٹ کرے،انسپکشن کے نام پر کاروباری لوگوں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔ پہلی بار خلاف ورزی پر دکانداروں کو پہلے وارننگ دی جائے،پھر کارروائی کی جائے جبکہ جرمانے وصول کرنے کیلئے ای پیمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے ہزارہ ڈویژن کے منشیات کے عادی افراد کو بحالی کیلئے پشاور بھیجنے اورمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے اور انہیں عبرتناک سزا دلوائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ہزارہ ڈویژن کے 4 پسماندہ اضلاع میں کرائے کی عمارتوں میں 8 گرلز اور بوائز ڈگری کالجز قائم کرنے اور مانسہرہ میں دستیاب سرکاری عمارت میں میڈیکل کالج کی کلاسز بھی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآں ، وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہزارہ ڈویژن میں روڈ انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…