بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

موبائل فون صارفین سے 338 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس وصولی کا انکشاف

datetime 11  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی) وزارت خزانہ نے موبائل فون صارفین سے پانچ سال کے دوران 3 کھرب 38 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف کردیا۔ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا جس میں موبائل صارفین سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ وزارت خزانہ نے صارفین سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات ایوان کے سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران موبائل صارفین سے 3 کھرب 38 ارب روپے وصول کیے گئے۔دستاویز کے مطابق صارفین سے 2020میں 50ارب، 2021 میں 55 ارب ایڈوانس ٹیکس کی مد میں لیے گئے۔

اسی طرح فون بیلنس پر 2022میں 61ارب اور 2023میں 80ارب ٹیکس وصول کیا گیا جب کہ مالی سال 2024 کے دوران صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 92ارب روپے وصول کیے گئے۔وزارت خزانہ نے توقع ظاہر کی کہ مالی سال 2025میں برآمدات 33ارب ڈالر پہنچنے کا امکان ہے جبکہ ترسیلات زر 33ارب50کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔حکام کے مطابق آئی ٹی سیکٹر میں مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے اور رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات 4ارب20کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ایوان میں سی پیک منصوبوں کے تحت رقوم وصولی کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں جس کے مطابق پاکستان نے چینی حکومت سے سی پیک کی مد میں ساڑھے25ارب ڈالر وصول کیے۔ چین کے تعاون سے 24ارب ڈالر کی لاگت سے 43منصوبے مکمل کرلیے اور 75کروڑ95لاکھ ڈالر کے 8منصوبوں پر کام جاری ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…