ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

شادی کی تقریبات پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگادیا، شادی ہالز کے مالکان نے آئندہ تقریبات پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کردیا۔ایف بی آر کے حکام اور شادی ہالز کے مالکان کی تنظیم کے وفد کی ملاقات ہوئی، اس دوران شادی اور دیگر تقریبات پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر شادی ہالز کے مالکان اور ایف بی آر میں معاملات طے پاگئے۔

صدر شادی ہال ایسوسی ایشن نے کہا کہ آئندہ شادی ہال میں تقریب کرنے والے ہر شخص سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا، ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا ہے، اس رقم کا شادی ہال کے کرائے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایف بی آر اور شادی ہال مالکان میں معاملات طے پاجانے کے بعد اب تقریب کرنے والی پارٹی کو شادی ہال کیکرائے کے علاوہ 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا، جسے ایف بی آر کو فراہم کردیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ شادی ہال مالکان کو ادا کی جانے والی رقم اور ودہولڈنگ ٹیکس میں فرق ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…