نئی دہلی (این این آئی)حلوہ ایک معروف روایتی ڈش ہے جس کا شمار میٹھی غذا میں ہوتا ہے، حلوے کی مختلف اقسام جیسے گاجر کا حلوہ، کدو کا حلوہ، سوجی کا حلوہ ودیگرتو آپ نے سنا ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی مرچ کا حلوہ دیکھا ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، گمان یہ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کے کسی شہر کی ہے، جس میں ایک شادی کی تقریب میں سبز مرچ کا حلوہ دکھایا گیا ہے،بڑی سبز مرچوں کے ساتھ تیار کردہ حلوے کا رنگ سبز تھا۔