ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق سخت گیر وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی نفرت انگیزتقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مطابق بنگلہ دیش کا عالمی فوجداری ٹریبونل اس وقت سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کے دوران قتل عام سمیت دیگرالزامات کی تفتیش کر رہا ہے ،ان فسادات کے نتیجے میں وہ ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔
پراسیکیوٹر غلام مناور حسین تمیم نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹربینول اس وقت شیخ حسینہ کے خلاف کئی مقدمات کی تفتیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی نفرت انگیز تقریر پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ اس سے قانونی کارروائی یا اس کی وجہ سے گواہان اور متاثرین پر دبا ہوسکتا ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر ان کی تقاریر مسلسل گردش کرتی رہیں تو گواہان کو ٹریبیونل تک لانے میں مشکلات ہوں گی۔