اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم” دی بیٹ مین“ سیریز کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو اس فلمی کردار سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات میں بے پناہ دلچسپی رکھتے ہیں۔امریکا سے تعلق رکھنے والے کیون سلوا کا شمار بھی بیٹ مین کردار کے سب سے بڑے دیوانے کی حیثیت سے کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا جس نے دنیا کا بیٹ مین سے جڑی ہزاروں اشیاءگھر ہر جمع کر رکھی ہیں۔یہی نہیں اس دیوانے کے پاس بیٹ مین سے جڑی 2ہزارپانچ سو ایک یادگار و نایاب اشیائ موجود ہیں جس کے نتیجے میں اسکا نام ریکارڈ بک میں شامل کر لیا گیاہے۔گزشتہ 45برسوں سے اپنے شوق کی تکمیل میں مصروف کیون نے اپنے گھر میں بیٹ مین کی غار نما ایک کمرہ بنایا ہوا ہے جہاں بیٹ مین ماسک ، کامک بکس، کاسٹیومزاور پوسٹرز سے لے کر ننھے بیٹ مین ماڈلز، کی چینز، اسٹیکرز، بیٹ مین کے ہتھیار، بیٹ موبائل اور بیٹ بائیک سمیت فلم میں دکھائی جانیوالی ہزاروں اشیا بھری پڑی ہیں، جنہیں حال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے وڈیو گیمز مجموعے کی حیثیت سے گینز ریکارڈ کے گیمز ایڈیشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔