ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن گزشتہ روز 73 برس کے ہوگئے۔ انھوں نے اپنی سالگرہ اپنے گھروالوں کے ساتھ منائی۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر دل کھول کر مبارکباد کے پیغامات دیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس کا بگ بی نے بھی ٹوئیٹر پر شکریہ ادا کیا۔جب کہ ریت سے مجسمے بنانے والے مشہور آرٹسٹ صدارسان پاتنک نے پوری بیچ پر ریت سے ان کی تصویر بنا کر مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن11 اکتوبر1942 کو بھارتی ریاست اترپردیش میں پیدا ہوئے، انھوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1969ءمیں فلم ”سات ہندوستانی“ سے کیا، جس میں انھیں پہلے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس کے بعد انھوں نے کئی کامیاب فلموں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔اداکار امیتابھ بچن نے اپنے 40 سالہ فلمی کیریئر کے دوران 12 فلم فیئر ایوارڈز حاصل کیے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں اب تک تک بہترین اداکار کے طور پر سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز اس سپر اسٹار کو ہی حاصل ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن 73 برس کے ہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































