کراچی (این این آئی)کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کارروائی کر کے موٹر سائیکل چھیننے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم اور ملزمہ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور کیماڑی کے علاقوں سے موٹر سائیکل چھینتے تھے۔
گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔اس سے قبل رواں ماہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی)نے کیماڑی میں کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جو موٹر سائیکلیں چوری اور چھین کر حب میں بیچتے تھے۔