اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ میں ہزاروں قبائیلیوں کا دارالحکومت پر دھاوا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں برطانوی نوآباد کاروں اور قبیلہ ماروی لوگوں کے درمیان دستاویز کی دوبارہ تشریح سے متعلق متنازع بل پر ہزاروں قبائیلیوں نے درالحکومت پر دھاوا بول دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق35,000 سے زیادہ لوگوں نے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے باہر متنازع بل کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے 9 روزہ پرامن احتجاج کے اختتام دارالحکومت پر دھاوا بول کرکیا۔ پر امن احتجاج پورے ملک میں ہوئے۔ہیکوئی قبیلے کے شرکا دارالحکومت ویلنگٹن میں مارچ کیا۔ انہوں نے اپنے جسم پر ماوری قبیلے کا پرچم لپٹے ہوئے تھا۔

احجاج میں بل کی مخالفت کرنے والے سماجی کارکنوں اور حامیوں نے بھی شرکت کی۔ بل حکومتی اتحاد کے ایک جونیئر رکن نے پیش کیا تھا۔ایکٹ پولیٹیکل پارٹی کی طرف سے متعارف کرایا گیا بل، دلیل دیتا ہے کہ نیوزی لینڈ کو 1840 کے معاہدے ویتنگی کے اصولوں کی ازسرنو تشریح اور قانونی طور پر وضاحت کرنی چاہیے، ایک ایسی دستاویز جسے ملک کے نسلی تعلقات کے لیے بنیادی سمجھا جاتا ہے۔

پارٹی کے رہنما ڈیوڈ سیمور کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس معاہدے کی بنیادی اقدار نے اتحاد نہیں بلکہ نسلی تقسیم کو جنم دیا ہے۔مجوزہ بل کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں نیوزی لینڈ میں اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مارچ دیکھنے میں آیا۔ عینی شاہدین منگل کی صبح ویلنگٹن میں احتجاجی شرکا کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…