منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والے درجنوں بھٹے ،صنعتی یونٹس مسمار ، درجنوں فیکٹریاں، کارخانے سیل

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ میں کمی کے باوجود لاہور سمیت پورے پنجاب میں اینٹی سموگ گرینڈ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے ، گزشتہ چار دن کے دوران پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والے درجنوں بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار ، درجنوں فیکٹریاں، کارخانے سیل کردئیے گئے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ15نومبر کو 17جبکہ 16اور 17نومبر کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے مزید 17بھٹے گرائے گئے، خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، وہاڑی، سرگودھا ، جھنگ،لیہ، بہاولنگر اور پاک پتن میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو گرایا گیا،سب سے زیادہ ، 14بھٹے ملتان، 8لیہ میں گرائے گئے۔15نومبر کو لاہور اور گوجرانوالہ میں 20صنعتی یونٹس آلودگی پھیلانے پر مسمار کئے گئے،16اور 17نومبر کو 16صنعتی یونٹس گرائے گئے، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور میں کارروائیاں کی گئیں،آلودگی پھیلانے پر 51صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیاگیا، فیروز والا میں سٹیل مل بھی سیل کردی گئی۔

لاہور میں آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف بڑی کاروائی، 30سیل، پانچ صنعتی یونٹس پانچ گرادئیے گئے ، چار لاکھ جرمانہ عائد کئے،احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے والے یونٹس پر بھی چھاپے مارے جبکہ لاہور انٹری پوائنٹس اور سگیاں پل سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل جاری ہے۔مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ تعمیراتی سامان لیجانے والی گاڑیوں کو نہ ڈھانپنے پر بھی کارروائی بھی کی جاری ہے، گرین لاک ڈائون والے علاقوں میں کمرشل جنریٹرز کی جانچ پڑتال،سیف سٹی کیمروں سے نگرانی بھی کی جارہی ہے، لاہور کی شاہراہوں پر پانی کا چھڑکائو کیاجارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے ای پی اے، ایڈمنسٹریشن، پولیس، ڈی سی، کمشنر کو شاباش دی۔سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام انتظامیہ، اداروں کے ہر افسر اور عملے کا ہر رکن کو خراج تحسین پیش کریں ، پوری ٹیم دن رات کام کررہی ہے ،عوام کی جان کا تحفظ اولین ترجیح رہے گی، سب مل کر کوشش کریں گے تو سموگ سے نجات ہوگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…