اسلا م آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو لندن گراؤنڈ اسٹیشن پر گالیاں اور دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کی وزیردفاع کے قریبی ذرائع نے تصدق کردی۔برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے لندن میں پیش آئے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ خواجہ آصف کو دھمکیاں اور گالیاں دینے کی ویڈیو حقیقی ہے۔ذرائع خواجہ آصف کے مطابق منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز قبل کی ہے۔