منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا کے کتنےممالک کا سفر بغیر ویزا کیا جا سکتا ہے؟رپورٹ جاری

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی پاسپورٹ مزید گراوٹ کے بعد دنیا میں 102 ویں نمبر پر آ گیا۔پاسپورٹ کی رینکنگ کرنے والے عالمی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی حالیہ رپورٹ میں صومالیہ، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اتھارٹی، ایتھوپیا اور لیبیا جیسے ممالک کا پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر قرار پایا جنہیں 101 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔اس طرح اِن ممالک کے شہری دنیا کے 38 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں جبکہ پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا کے 34 ممالک کا سفر بغیر ویزا کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جس کے شہری 195 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں، دوسرے نمبر پر فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور سپین ہیں جن کے شہریوں کو 192 ممالک کا سفر بغیر ویزا رسائی حاصل ہے۔دنیا میں سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے، افغانستان کے شہری 28 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ گرین پاسپورٹ کی مسلسل گراوٹ کی ایک وجہ بیرون ملک جانے والے وہ پاکستانی ہیں جو ملک کی موجودہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث غیر قانونی طور پر یورپی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ خلیجی ممالک میں بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر مقیم ہے جن میں سے بیشتر افراد نے گداگری کا پیشہ اختیار کر رکھا ہے، سعودی عرب اور یو اے ای میں گداگری جرم ہے اور سعودی عرب کی جیلیں گداگری کا پیشہ اختیار کرنے والے پاکستانیوں سے بھری پڑی ہیں۔پاکستانی پاسپورٹ کی ساکھ کو سب سے زیادہ نقصان پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں نے پہنچایا جنہوں نے پاسپورٹ حکام سے رشوت کے عوض پاکستانی پاسپورٹس حاصل کئے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…