جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

ایف بی آر نے ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم متعارف کرا دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت پاکستان کے وژن کے تحت پاکستان کے ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی راہ میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایف بی آر نے ادائیگیوں کا ایک نیا سسٹم ePayment 2.0متعارف کرا دیا ہے جو ایف بی آر کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو بہتر بناتے ہوئے محصولات میں جدید ڈیجیٹل حل کے ذریعے اضافہ کیا جا سکے۔

ادائیگیوں کا یہ نیا سسٹمIRIS 2.0 پورٹل میں دستیاب ہے۔ یہ ایک جدید پلیٹ فارم ہے جو پاکستان بھر کے ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس کی ادائیگی کے عمل کو آسان بناتا ہے، اس سسٹم سے صارفین کو اپنے بینک اکاؤنٹس سے انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے محفوظ، مؤثر اور آسان آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی جس سے بینک جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ریونیو مینجمنٹ میںePayment 2.0ایک اہم پیش رفت ہے جو کہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس جیسے مختلف اقسام کے ٹیکسوں کا احاطہ کرتی ہے۔ اس سے پہلے ٹیکس دہندگان کو IRIS 2.0 سے باہر ایک علیحدہ ePayment سسٹم استعمال کرنا پڑتا تھا جس میں مختلف پورٹلز کے درمیان تبادلہ شامل ہوتا تھا۔ اب ePayment 2.0 کے ذریعے ایف بی آر نے ایک متحد اور بہتر یوزر فرینڈلی انٹرفیس فراہم کیا ہے جو IRIS 2.0 میں براہ راست دستیاب ہے۔

ایک منفرد پیمنٹ سلپ آئی ڈی (PSID) جنریٹ کرکے یہ سسٹم دونوں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لیے فوری اور آسان ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید (CPR) ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کی جاتی ہے اور اسے IRIS 2.0 سسٹم میں مستقبل کے استعمال کے لیے آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ سسٹم ایک محفوظ اور درست ملٹی اسٹیپ ورک فلو کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو PSID جنریٹ کرنے، اے ڈی سی چینلز کے ذریعے ادائیگی مکمل کرنے اور فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید (CPR) وصول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کے لیے اس میں جامع PSID سرچ فیچر بھی شامل ہے، جس سے ٹیکس دہندگان کو ادائیگی کا ریکارڈ آسانی سے حاصل اور تصدیق کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ اس نوعیت کی آٹو میشن اور انٹگریشن کی بدو لت غلطیوں اور تاخیر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور ٹیکس کی ادائیگی کا مرحلہ واضح طور پر آسان ہو جاتا ہے جس سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ ایف بی آر کاروبار دوست ماحول مہیا کرنے کے لئے انتھک محنت کررہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی اور ڈی ٹی) عائشہ فاروق نے اسلام آباد میں PRAL ہیڈکوارٹر میں ePayment سسٹم کا افتتاح کیا۔ ان کی موجودگی سے ایف بی آر کے جاری جدیدیت کے منصوبوں میں اس ڈیجیٹل پیش رفت کی اسٹریٹیجک اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ اس نئے سسٹم سے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ ایک اور انقلابی جدت ہے جو ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں ایف بی آر کی لیڈر شپ کی آئینہ دار ہے۔ ePayment 2.0 متعارف کرا کے ایف بی آر نے نہ صرف ٹیکس ادائیگی کے عمل کو آسان بنایا ہے بلکہ اسے IRIS 2.0 پلیٹ فارم میں ضم کر دیا گیا ہے جس سے ٹیکس دہندگان کو ادائیگیوں کا ایک آسان اور بہتر طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے۔ اس مربوط نظام سے متعدد لاگ اِنز اور پلیٹ فارم تبدیل کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے، اور ایک ہی مربوط انٹرفیس فراہم کیا گیا ہے جو صارفین کے لیے نہایت آسان اور مؤثر ہے۔ ٹیکس دہندگان کو اب ایک ایسا منظم عمل میسر ہے جس سے تمام ضروری ٹیکسوں کی ادائیگیوں کی سہولت ایک جگہ پر دستیاب ہے جس سے ٹیکس کمپلائنس پہلے سے زیادہ آسان اور سہل ہو گئی ہے۔ ایک جدید اور جامع انٹرفیس کے ذریعے صارف کی سہولت کو اولین ترجیح بنا کر، ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی معاونت اور ایک زیادہ مؤثر، ڈیجیٹلی ترقی یافتہ پاکستان کے قیام کے عزم کا اعادہ کر تا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…