جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ٹرمپ کی کامیابی سے10 لوگوں کی دولت میں 64 ارب ڈالر کا اضافہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

نیویارک(این این آئی) دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔امریکی میڈیاکے مطابق اس لسٹ میں سرفہرست ایلون مسک ہیں جن کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات اور نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے حامیوں میں سے ایک ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت 26.5 بلین ڈالر سے بڑھ کر 290 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی دولت میں ایک ہفتے میں 7.1 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا جب انہوں نے واشنگٹن پوسٹ کی نائب صدر کملا ہیرس کی توثیق کو روکنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا۔ اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن(جو ٹرمپ کے ایک اور حامی ہیں) کی مجموعی مالیت میں 5.5 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیگر فائدہ اٹھانے والوں میں مائیکرو سافٹ کے سابق ایگزیکٹوز بل گیٹس اور سٹیو بالمر، گوگل کے سابق ایگزیکٹوز لیری پیج اور سرجی برن اور برکشائر ہیتھ وے کے سی ای او وارن بفیٹ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سرفہرست 10 امیر ترین افراد نے مجموعی طور پر 64 بلین ڈالرز کمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…