پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

بابا صدیقی کو قتل کرنے والا مرکزی شوٹر گرفتار، اہم انکشافات

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر ضیا الدین عبدالرحیم صدیقی عرف بابا صدیقی کے قتل کیس میں مرکزی ملزم شیو کمار کو اتر پردیش سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس نے بشنوئی گینگ سے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے۔ شیو کمار نیپال فرار ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔ اسے ممبئی منتقل کیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس نے شیو کمار کے ساتھ اس کے چار ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ شیو کمار گوتم عرف شیوکمار کا تعلق قیصر گنج کے گاں گندارا سے ہے۔ وہ مین شوٹر ہے۔گرفتار کیے جانے والوں میں شوٹر دھرم راج کشیپ کا بھائی انوراگ کشیپ، گیان پرکاش تری پاٹھی، آکاش شری واستو اور اکھیلیشیندر پرتاپ سنگھ شامل ہیں۔ یہ چاروں بھی شیو کمار کے گائوں ہی کے ہیں۔بابا صدیقی قتل کیس میں اب تک 20 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، حال ہی میں پونے کے رہائشی گورو ولاس اپونے کو 16 ویں ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا۔دوران تفتیش اپونے نے انکشاف کیا کہ بیک اپ پلان کے تحت 6 شوٹرز کو ہائر کیا گیا تھا۔ ماسٹر مائنڈ شبھم لونکر نے ہتھیار دے کر جھارکھنڈ بھیجا جہاں انہوںنے فائرنگ کی مشقیں کیں۔

اپونے نے بابا صدیقی کی سپاری ملنے کے بعد اہلِ خانہ کو بتایا کہ وہ مدھیہ پردیش جارہا ہے۔ وہ ممبئی آکر اس سازش میں شریک دیگر افراد کے ساتھ ملا اور منصوبہ بندی میں حصہ لیا۔بابا صدیقی کا شمار ممبئی کی چند نمایاں ترین اور انتہائی با اثر شخصیات میں ہوتا تھا۔ وہ ممبئی کی فلم انڈسٹری میں بھی غیر معمولی روابط کے حامل تھے۔ ان کی بالی وڈ اسٹار سلمان خان سے بھی بہت گہری دوستی تھی۔بدنامِ زمانہ بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کو دھمکی دی تھی کہ سلمان خان سے دوستی کی بنیاد پر انہیں قتل کردیا جائے گا اور پھر اِس گینگ نے قتل کی ذمہ داری قبول بھی کی۔سلمان خان نے 1998 میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران ادے پور (راجستھان) میں شکار کے دوران دو کالے ہرن مار ڈالے تھے۔بشنوئی برادری کالے ہرن کی پوجا کرتی ہے۔ لارنس بشنوئی گینگ اِسی وجہ سے سلمان خان کو قتل کرنے کے درپے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…