منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ٹرمپ کا وکیل مشکل میں، چینی ہیکرز کا ان کے فون کی جاسوسی کاانکشاف

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہائوس میں داخلے کی دوسری مدت کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ چین بھی تجارت، ٹیکنالوجی اور تائیوان کے معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ نئی کشیدگی میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ اسی دوران ٹرمپ کے وکیل کے فون کے ہیکنگ آپریشن کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی نے ٹرمپ کے اہم وکیل ٹوڈ بلانچ کو مطلع کیا کہ چینی ہیکرز نے ان کا موبائل فون ٹیپ کر لیا ہے۔

دریں اثنا تین باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ وائر ٹیپنگ آپریشن ایک بڑے پیمانے پر آپریشن کا حصہ تھا جس میں کئی مہینوں سے ملک میں سینئر ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ایک ذریعے نے بتایا کہ ایف بی آئی نے گذشتہ ہفتے بلانچ کو مطلع کیا کہ ہیکرز اس کے فون سے کچھ آڈیو ریکارڈنگ اور ٹیکسٹ میسجز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔لیکن انہوں نے نشاندہی کی کہ جو معلومات حاصل کی ہیں ان میں سے کوئی بھی ٹرمپ سے متعلق نہیں ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ایف بی آئی نے بلانچ کو مطلع کیا کہ ہیکنگ کے بعد انہوں نے اپنا فون نمبر تبدیل کردیا تھا۔ چوری ہونے والی معلومات میں ہیکرز نیان کی ذاتی اور خاندانی میسجنگ معلومات حاصل کی تھیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ہیکرز نے ٹرمپ کے وکلا کو نشانہ بنایا ہو۔ گذشتہ اگست میں وکیل لنڈسے ہیلیگن کو بھی ایرانی ہیکرز کی جانب سے ہیکنگ کی کوشش کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم اس کوشش کے وقت اور اس کے آلات یا اکانٹس پر اس کے اثرات کی تفصیلات ابھی تک واضح طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔مشہور امریکی شخصیات کو بھی 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل گذشتہ ماہ کے آخر میں چین سے منسلک ایک ہیکر گروپ نے ہیک کا نشانہ بنایا تھا۔اس کے بعد ہیکرز نے ٹرمپ خاندان کے ارکان کے ساتھ ساتھ موجودہ صدر جو بائیڈن اور محکمہ خارجہ کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے نظام کو بھی متاثر کیا۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…