اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا پہلا لکڑی سے بنا سیٹلائیٹ خلا میں بھیج دیا گیا‎

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی)جاپان میں لکڑی سے بنایا گیا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ خلاء کے لیے روانہ کر دیا۔کیوٹو یونیورسٹی اور ایک مقامی کمپنی سْومیٹومو فاریسٹری کی جانب سے بنایا گیا لِنگو سیٹ اسپیس ایکس مشن کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پہنچے گا اور بعد ازاں زمین سے تقریباً 400 کلو میٹر کی بلندی پر مدار میں چھوڑ دیا جائے گا۔

ہتھیلی کے برابر اس سیٹلائیٹ کا کام خلاء کی تحقیق کے لیے قابلِ تجدید مواد کے استعمال کی آزمائش کرنا ہے۔خلانورد اور کیوٹو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ٹکاؤ ڈوئی کا کہنا تھا کہ لکڑی کو استعمال کرتے ہوئے ہم خلائ میں گھر بنا سکیں گے، رہ سکیں گے اور ہمیشہ کام کر سکیں گے۔

چاند اور مریخ پر درخت اگانے اور لکڑی کے گھر بنانے کے 50 سالہ منصوبے کے ساتھ ڈوئی کی ٹیم نے ناسا کا مستند شدہ سیٹلائیٹ کو بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ لکڑی کو خلاء میں استعمال کے قابل مٹیریل ثابت کیا جا سکے۔جامعہ کے پروفیسر کوجی مْوراتا کا کہنا تھا کہ 20 ویں صدی کے ابتدائ میں طیارے لکڑی سے بنائے جاتے تھے۔ لکڑی سے بنے سیٹلائیٹ کو بھی قابلِ استعمال ہونا چاہیے۔ لکڑی خلاء میں زمین کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوگی کیوں کہ وہاں نہ پانی ہے نہ آکسیجن جس کی وجہ سے نہ تو وہ خراب ہوگی نہ پھولے گی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…