کراچی (این این آئی) ضلع کیماڑی پولیس نیاسپتالوں سے نومولود بچے اغوا کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے ملزمان کو گرفتار کر کے نومولود بچی بازیاب کروا لی۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی بڑا بورڈ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سجاول کے اسپتال سے نومولود بچی کو اغوا کرکے 8 لاکھ روپے میں فروخت کے لئے کراچی لانے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ملزمہ شازیہ اور اعجاز نے پہلے بھی نومولود بچوں کو فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔دوسری جانب سائٹ ایریا میٹروول میں صندوق سے خاتون کی لاش ملنے کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ، خاتون کے دوست ارشاد علی کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن اظہر جاوید نے بتایا کہ خاتون کو اس کے آشنا نے شک کی بنیاد پر قتل کیا تاہم پولیس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرکے عدالتوں میں پیش کردیے۔