بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بھارتی وزارت کھیل نے 23 نومبر سے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کیلئے انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو این او سی جاری کر دیا۔بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ انڈیا کے سیکریٹری جنرل شری شائلندر یادیو کو بھیجے گئے خط میں دورہ پاکستان کی اجازت دیتے ہوئے اس سلسلے میں مزید کلیئرنس حاصل کرنے کیلئے بھارتی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 12 نومبر کو لاہور پہنچنا ہے، بھارت اور پاکستان کا میچ 25 نومبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔دریں اثنا، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے وزارت کھیل کی جانب سے این او سی ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ شائقین کھیل کی بھرپور توجہ حاصل کرتے ہیں، پاکستانی عوام میں ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ کے حوالے سے بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے، ماضی میں بھی کرکٹ ڈپلومیسی سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں نمایاں بہتری آئی تھی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ میں بھی تمام ممالک کے جسمانی معزوری کا شکار افراد کو خصوصی مواقع، خاص طور پر کھیلوں کے حوالے سے مراعات فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔سید سلطان شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارتی وزارت خارجہ و داخلہ کی جانب سے بھی انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے جلد این او سی کا اجراء کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…